دنیا

فیس بک کا انتہائی مفید مگر گمنام فیچر

اگر تو آپ فیس بک استعمال کرتے ہیں تو ہوسکتا ہے کبھی کسی پبلک کمپیوٹر یا دوست کی ڈیوائس پر اس سوشل میڈیا سائٹ پر لاگ ان ہو کر لاگ آﺅٹ کرنا بھول گئے ہو؟

اگر نہیں بھی ہوا مگر آپ کا اسمارٹ فون چھن جائے جس میں فیس بک آئی ڈی لاگ ان ہو تو اس صورتحال میں اپنی پروفائل تک لوگوں کی رسائی کو روکنے کے لیے کیا کریں گے ؟

اس کا آسان حل فیس بک نے اپنے ایک ایسے فیچر میں رکھا ہوا ہے جو اکثر افراد کو معلوم نہیں یا اس پر کبھی توجہ ہی نہیں دی۔

اگر آپ کبھی اپنے اکاﺅنٹ کو کسی ڈیوائس پر لاگ آﺅٹ کرنا بھول جائیں اور کسی دوسری جگہ جاکر یاد آئے یا فون چھیننے کے بعد فیس بک اکاﺅنٹ کی فکر ہو تو کسی دوسری ڈیوائس سے فیس بک پر لاگ ان ہو۔

اب اوپر دائیں جانب کونے پر بنے ایرو پر کلک کرکے سیٹنگز کا آپشن کھولیں۔

سیٹنگز کھلنے کے بعد بائیں جانب جنرل سے نیچے موجود سیکیورٹی کے آپشن پر کلک کریں۔

اب دائیں جانب کئی آپشنز آجائیں گے جس میں سے ‘ Where You’re Logged In ‘ کے آپشن پر کلک کریں۔

اب آپ کے سامنے ڈیسک ٹاپ، اسمارٹ فون وغیرہ پر لاگ ان کی ہسٹری کھل کر سامنے آجائے گی۔

تو آپ کسی بھی لاگ ان کے نیچے موجود ‘ End Activity ‘ پر کلک کرکے اس ڈیوائس سے لاگ آﺅٹ ہوسکتے ہیں جس پر آپ لاگ ان ہوکر بھول گئے ہو یا وہ ڈیوائس چھن گئی ہو۔

اینڈ ایکٹیوٹی پر کلک کرتے ہی آپ کا اکاﺅنٹ اس ڈیوائس سے فوری طور پر لاگ آﺅٹ ہوجائے گا، تاہم اس کے بعد اپنا پاس ورڈ بدل دینا بھی زیادہ بہتر ثابت ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close