دنیا
آذربائیجان میں بحالی منشیات مرکز میں آتشزدگی،30 افراد جاں بحق
آذربائیجان میں بحالی منشیات مرکز میں آگ لگنے سے جھلس کر30 افراد جاں بحق ہو گئے۔آتشزدگی کا واقعہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں بحالی منشیات مرکز میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 30 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔آتشزدگی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ، زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا