دنیا

اگر ڈرائیونگ بچے کریں گے تو سزا والدین کو ملے گی، انوکھا قانون منظور

بھارت کے شہر حیدرآباد میں کم سن بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے پر 10 بچوں کے والدین کو سزاکے طور پر ایک دن کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ اسی طرح کے الزام میں 35 والدین کو بھی ایک روزہ قید کاٹنی پڑی تھی، یہ شہر میں نابالغوں کو ڈرائیونگ سے روکنے کے لیے جاری مہم کا حصہ ہے۔حیدر آباد کے ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ انھیں امید ہے کہ ایک یا 2روز کی قید والدین کو بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے سے پہلے 2 بار سوچنے پرمجبور کرے گی۔گزشتہ2 ماہ میں شہر میں 4 بچے جاں بحق ہوئے کیونکہ وہ خود گاڑیاں چلا رہے تھے جس کے بعد ایسے واقعات کے انسداد کے لیے ہم نے نابالغوں کی ڈرائیونگ پر ایک ہزار سے زائد افراد کو سزا دی ہے۔دوسری جانب والدین کا کہنا تھا کہ وہ اس قانون سے لاعلم تھے کہ نابالغوں کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے پر وہ سزاوار ہوں گے۔ایک بچے کے والد شکیل احمد نے کہا کہ میں نابالغوں کے حوالے سے اس قانون سے لاعلم تھا ،میرا 17 سالہ بیٹا ٹیوشن جانے کیلئے بائیک پر جاتا تھا اور ہمیں قید پر بھیج دیا گیا۔ واضح رہے کہ بھارت کے ایک اور شہر بنگلور میں گزشتہ سال اسی طرح کی مہم کی کوشش کی گئی تھی۔سرکار کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق 2016 میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close