دنیا
ایرانی میزائل پروگرام پر بات چیت سے قبل امریکہ، یورپ اپنے جوہری ہتھیار اور میزائل ختم کریں: ایران کا ایک اور دبنگ اعلان
تہران: ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے امریکہ کو یہ باور کرا یا ہے کہ ایران اس وقت تک اپنے بیلسٹک میزائلوں کے بارے میں مذاکرات نہیں کرے گا جب تک امریکہ اور یورپ اپنے جوہری ہتھیار اور دور مار کرنے والے میزائل ختم نہیں کرتا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے ترجمان مسعود جزیری کا کہنا ہے کہ ایران کے میزالوں پر بات چیت کے لیے شرط یہ ہے کہ امریکہ اور یورپ اپنے دور مار کرنے والے میزائل اور جوہری ہتھیار ختم کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام دفاعی نوعیت کا ہے اور ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 میں ہونے والے معاہدے کے ساتھ میزائل پورگرام کو کوئی تعلق نہیں ہے۔