دنیا

خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ، پاکستان میں چاند نظرآنے کا قوی امکان

عرب ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد آج پہلا روز ہے جبکہ پاکستان میں چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے،ماہ رمضان کاچاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق خلیجی ممالک میں چاند نظر آنے کے باضابطہ اعلان کے بعد آج وہاں پہلا روزہ ہے، فلپائن، انڈونیشیا،ملائشیا، آسٹریلیا، سنگاپور، ترکی،جاپان اور کوریا میں بھی چاند نظرآنے کے بعد آج پہلا روزہ رکھا جارہا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کے چیف میٹرو لوجسٹ کا کہنا ہے کہ آج پاکستان میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہشام تک چاند کی عمر 30 تا 35 گھنٹے ہوچکی ہوگی،عمودی زاویے پر کل چاند 10 ڈگری پر ہوگا،سورج غروب ہونے کے بعد 30 تا 50 منٹ مطلع صاف ہونے پر ملک کےمیدانی علاقوں میں چاند دیکھا جاسکے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close