دنیا

امریکی سرمایہ کاروں کی اقتصادی راہداری منصوبےمیں دلچسپی

چین اورپاکستان کےاقتصادی راہداری منصوبے پرامریکی حکومت کی تشویش کےباوجود نیو یارک میں ہونےوالی پاک امریکابزنس کانفرنس میں امریکی سرمایہ کاروں نےاس منصوبےمیں سرمایہ کاری کےلیےدلچسپی کااظہارکیاہے.

تفصیلات کے مطابق پاک امریکی بزنس کمیونٹی کا چوتھا اجلاس اس مرتبہ روشنیوں کے شہر نیو یارک میں منعقد کیا گیا، کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر خرم دستگیر جبکہ امریکی وفد کی قیادت نائب سیکریٹری کامرس بروس اینڈریوز نے کی.

کانفرنس میں پاکستانی اور امریکی تاجروں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کو تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا.

پاک امریکا بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور امریکی تاجروں کےلیے صحت،ٹیکنالوجی،زراعت اور وومن ایمپاورمنٹ کے شعبوں میں کام کرنے کےلیے بہت سے مواقع موجود ہیں.

اس موقع پر پاکستان اور امریکا کے درمیان خواتین کی اقتصادی سسٹم میں شرکت اور پاکستانی اکنامک فورم میں خواتین کو منظم کرنے کےلیے ایک معاہدے پر دستخط بھی کیےگئے.

کانفرنس میں افغانستان اور پاکستان کےلیے امریکی خصوصی سفیر رچرڈولسن نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ پاکستانی اور امریکی تاجروں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کےلیے پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کی کاوشوں کو سراہاگیا.

یاد رہے اس سے قبل پاک امریکا بزنس کانفرنس برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں منعقدکی گئی تھی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close