دنیا
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف تین روزہ اہم سرکاری دورے پر اتوار کو اسلام آباد پہنچیں گے
اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف تین روزہ سرکاری دورے پر اتوار کو اسلام آباد پہنچیں گے، ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد میں پاک ایران کے 70 سالہ تعلقات کے حوالے سے منعقد ہونے والے سیمینار سے خطاب کریں گے، تقریب میں وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کراچی میں تاجر برادری کے ایک فورم سے بھی خطاب کریں گے۔