ترکی دہشتگردوں کے شیطانی اتحاد کا حصہ ہے، سعودی ولی عہدنے ایسی بات کہہ دی کہ ہر مسلمان کا خون کھول اٹھے
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکی کے خلاف انتہائی سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی، دہشت گرد گروپوں کے ’’شیطانی اتحاد‘‘ کا حصہ ہے۔ مصری اخبار الشرق کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اسلامی خلافت کو بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو کہ تقریبا ایک صدی قبل سلطنت عثمانیہ کے ساتھ ختم ہو گئی تھی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے رواں ماہ کے آخر میں ریاض میں ہونے والی عرب سربراہی اجلاس سے قطر کو باہر رکھنے سے متعلق تاثر کو مسترد کر دیا ہے تاہم دوحہ کے ساتھ سفارتی تعلقات قطع کرنے کا فیصلہ طویل رہے گا۔ محمد بن سلمان نے رواں ہفتے مصر کے دورے میں مقامی مدیران سے ملاقات کے دوران یقین دہانی کرائی کہ قطر کو عرب سربراہی کانفرنس سے باہر نہیں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ جون 2017ء میں سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردوں کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سعودی اتحادیوں کی جانب سے قطر پر ایک الزام ایران سے تعلقات کے حوالے سے بھی تھا