ترک فوج شامی سرحد کے قریب ،کسی بھی وقت عفرین میں داخل ہوسکتی ہے:رجب طیب اردوان کی دھمکی
ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہاہے کہ ترک فوج عفرین کے قریب پہنچ گئی ہے جو کسی بھی لمحے شہر کے شمال اور مغرب کی سمت سے اندر داخل ہوسکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے کرد اکثریتی علاقے عفرین میں کرد ملیشیا کرد پروٹیکشن یونٹس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں ترک فوج کی جانب سے عفرین کا محاصرہ کیے جانے کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔ کرد پروٹیکشن یونٹس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ ترک فوج شہر سے 10 سے 15 کلو میٹر کی دوری پر ہیں،دوسری جانب سیرین ڈیموکریٹک فورس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ داعش کے خلاف لڑنیوالے 1700 جنگجوؤں کو عفرین میں ترک فوج کے خلاف لڑائی کے لیے بھجوانے کی تیاری کی گئی ہے۔دریں اثناء ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے دعویٰ کیا کہ ترک فوج عفرین کے قریب پہنچ گئی ہے جو کسی بھی لمحے شہر کے شمال اور مغرب کی سمت سے اندر داخل ہوسکتی ہے۔