چین ہم سے جنگ لڑے بغیر جیت رہا ہے کیونکہ۔۔۔‘ ایسا انکشاف کہ امریکی فوج کی کمانڈ میں کھلبلی مچ گئی
چین امریکہ کا حقیقی متبادل بن کر ابھر رہا ہے اور دنیا پر اس کے غلبے کو ایسی ٹکر دے رہا ہے کہ امریکیوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ اب پہلی بار امریکی فوج کی اعلیٰ قیادت نے اپنی راتوں کی نیندیں اڑنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں امریکی نیوی اور میرین کورز کے کمانڈروں نے دنیا میں چین کے بڑھتے اثرورسوخ پرکانگریس کو بریفنگ دی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ”امریکہ ہم سے جنگ لڑے بغیر جیت رہا ہے، وہ دنیا میں پانی کی طرح پیسہ بہا رہا ہے جس سے اس کا دائرہ اثر بہت تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے۔نیوی سیکرٹری رچرڈ وی سپینسر نے قانون سازوں کو بتایا کہ ”جب چین کے بڑھتے اثرورسوخ کی بات آتی ہے تو اس کا مرکزی نکتہ ان کی ’اوپن چیک بک‘ ہے، جس نے ہماری راتوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ وہ اپنی فوج کے پھیلاﺅ اور تکنیکی کاموں پر تو کثیررقم خرچ کر ہی رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ دنیا بھر میں جس قدر رقم وہ خرچ کر رہے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اپنے آپ کو ’سرمائے سے مسلح‘ کر رہا ہے۔“ رپورٹ کے مطابق رچرڈ سپینسر کا اشارہ اس سری لنکن بندرگاہ کی طرف تھا جس کا کنٹرول چینی کمپنیاں سنبھال چکی ہیں اور وہاں 1ارب ڈالر(تقریباً1کھرب روپے) سے زائد رقم خرچ کر رہی ہیں۔اس بریفنگ میں امریکی کمانڈروں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ چینی جاسوس امریکہ کے کالجز اور یونیورسٹیوں میں بھی سرایت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔