دنیا
کابل : افغان طالبان نے مسافر بس اغوا کرلی ، سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن
کابل: افغانستان میں طالبان نے مسافربس کواغواکرلیا بس میں چالیس سے زائدافرادسوارتھے جبکہ افغان سکیورٹی فورسزنے مسافروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
افغان میڈیاکے مطابق طالبان جنگجوؤں نے کابل سے تخارجانے والی مسافربس کوقندوزروڈپراغواکرلیا۔ بس میں چالیس سے زائدافرادسوارتھے افغان سکیورٹی فورسزنے افغان صوبے قندوزمیں مسافروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔ حالیہ دنوں میں طالبان جنگجوؤں کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے گزشتہ روز بھی طالبان نے غزنی میں فائرنگ کرکے بارہ افرادکوقتل کردیاتھا۔