دنیا

روہنگیا مہاجرین کے لیے 950ملین ڈالرز کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے مطابق بنگلہ دیش میں موجود روہنگیا مہاجرین کے لیے رواں برس کے دوران950ڈالرز کی ضرورت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیان میں اس عالمی ادارے نے بتایا کہ یہ رقم بنیادی ضرورت کی اشیاء، رہائش اور طبی شعبے پر خرچ کی جائے گی۔ اس بیان میں واضح کیا گیا کہ مون سون بارشیں شروع ہونے سے قبل ہی تقریباً ایک لاکھ مہاجرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جانا ضروری ہے۔ اندازوں کے مطابق میانمار سے فرار ہو کر دس لاکھ روہنگیا بنگلہ دیش میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close