دنیا
فرانس مزید آبدوزیں اور لڑاکا طیارے بھارت کو فروخت کرنے کے لیےتیار
بھارت کے دورے پر پہنچے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کا ملک بھارت کو مزید لڑاکا طیارے اور آبدوزیں فروخت کر سکتاہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میکرون کا کہنا تھا کہ فرانس پہلے سے طے شدہ معاہدوں کے علاوہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہے۔ ان کا اشارہ 2005 میں طے پانے والی3’’سکورپیئن ‘‘آبدوزوں اور 2016ء میں 36 رافائل طیاروں کی فروخت کے معاہدوں کی جانب تھا۔