گھر میں 4000 سے زیادہ چاقو، تلواریں خنجر یہاں تک کہ انسانی اعضاء رکھنے والی لڑکی جو حسن میں بےمثال ہے لیکن حقیقت میں ایک جان لیوا آدم خور نکلی
رنانڈو کاؤنٹی کے شیرف آفس نے بتایا کہ اُن کے آفیسرز بروکسویل میں47 سالہ نکول ڈائیکیما کے گھر گئے، جہاں پہلے اسے ایک آفیسر بروبیشن اور پیرول کی خلاف ورزی پر اسے گرفتار کرنے گیا ہواتھا۔نکول کو پیرول پر رہا گیا تھا، اس پر دھار والے ہتھیار سے ہمسائے کی کھڑکی کے شیشے اور ائیر کنڈیشن یونٹ کو نقصان پہنچانے کا جرم ثابت ہوا تھا۔ڈپٹی کے کہنے پر بھی نکول نے اپنے گھر سے نکلنے سے انکار کردیا۔ اس نے ایک دھار والا ہتھیار لہرا یا جو ڈپٹی کے چہرے سے چند انچ کے فاصلے سےگذر گیا۔اس کے بعد نکول تلوار نکال لائی۔ نکول کو 5 گھنٹے بعد بجلی سے جھٹکا دے کر بےہوش کر کے گرفتار کیا گیا۔نکول پر پولیس پر حملہ کرنے، گرفتاری پر مزاحمت کرنے، جائیداد کو نقصان پہنچانے اور پروبیشن کی خلاف ورزی کے مزید 3 جرائم پر گرفتار کر لیا گیا۔ تفتیشی افسران نے بتایا کہ اس گھر سے3,714 دھار والے ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔اس کے علاوہ گھر میں پانچ کونوں والے ستاروں کی تصاویر اور نقلی جسمانی اعضاء بھی ملے، دیوار پر چاقو سے ڈھانچہ بھی کھدا ہوا تھا ، ایسا لگتا تھا کہ یہاں شیطانی قسم کا ماحول بنایا گیا ہے۔یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا اور ٹیمپا جنرل ہوسپیٹل کے ماہر نفسیات ڈاکٹر ریان ویگنر نے کہا کہ نکول نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہو سکتی ہے، جس کی وجہ سے وہ اتنے ہتھیا جمع کر رہی ہے۔ڈاکٹر ریان نے کہا کہ دماغی بیماریوں کو دیکھا نہیں جا سکتا بلکہ اس کے اثرات نظر آتے ہیں۔ ڈاکٹر ریان کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ کہنا کافی مشکل ہے کہ نکول کن وجوہات کی بنا پر اتنے ہتھیار جمع کر رہی ہے۔