دنیا

عراقی وزیراعظم کا سکیورٹی انچارج قتل

بغداد: عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کے سیکیورٹی انچارج جنرل شریف اسماعیل کو قتل کردیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپیشل فورس کے کمانڈر اور وزیراعظم حیدر العبادی کے سیکیورٹی انچارج شریف اسماعیل کو بغداد واپس آتے ہوئے عسکریت پسندوں نے حملہ کرکے ہلاک کردیا، کمانڈر شریف اسماعیل وزیراعظم کے دورے کے حفاظتی انتظامات کو مکمل کرنے کے لیے صوبے نینوا گئے تھے جہاں سے واپسی کے دوران عسکریت پسندوں نے انہیں قتل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نینوا کے علیحدگی پسند جنگجوؤں کے گروپ نے ایک چیک پوسٹ پر اُس وقت حملہ کردیا جب جنرل شریف اسماعیل وزیراعظم کے دورے کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو آخری شکل دینے کے لیے وہاں ٹہرے تھے، عسکریت پسندوں کے حملوں میں شریف اسماعیل موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور ان کے تین محافظ زخمی ہو گئے ہیں۔عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے داعش کے خلاف کامیابی کو جواز بنا کر آئندہ انتخابات میں حصہ لینے اور عہدہ برقرار رکھنا کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد سے ملک میں سیاسی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ کرد شدت پسندوں اور عراقی فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close