دنیا

بھارتی تحقیقاتی ادارے کی حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے چاروں بیٹوں سے دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کے الزام میں تفتیش

ہندوستانی فوج اور سیکیورٹی ادارے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑنے میں مصروف ہیں تاہم کشمیری حریت پسند ہزاروں جانوں کی قربانی دینے کے بعد اب بھی سینہ تان کر ظالم انڈین فوج کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں اور کوئی بھی ظلم ان کے پایہ استقلال میں لغزش پیدا نہیں کر سکا ،بھارتی سیکیورٹی ادارے کشمیری مسلمانوں کو مختلف حربوں اور اوچھی حرکتوں سے تنگ کرتے رہتے ہیں تاہم اب خبر آئی ہے کہ ہندوستان کے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ممتاز کشمیری جہادی رہنما ، حریت پسند لیڈر اور حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے چاروں بیٹوں سے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کے الزام میں پوچھ گچھ کی ہے ،واضح رہے کہ سید صلاح الدین کے بڑے بیٹے شاہد یوسف کو چند ماہ قبل این آئی اے نے گرفتار کیا تھا جو تاحال جیل میں قید ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق این آئی اے نے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جنگ لڑنے والی معروف جہادی تنظیم حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے چاروں بیٹوں سے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی فنڈنگ کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کی ہے۔بھارتی سیکیورٹی ادارے نے سید صلاح الدین کے چاروں بیٹوں سید شکیل احمد ، جاوید یوسف ، واحد یوسف اور مجید یوسف سے پوچھ گچھ کی ۔یاد رہے کہ شاہد یوسف پہلے ہی سے این آئی اے کی جانب سے فنڈنگ کے الزام میں گرفتاری کے بعد جموں جیل میں قید ہیں۔واضح رہے کہ سید صلاح الدین کو گذشتہ سال 2017 میں ہی امریکہ نے عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا،جس کے بعد حزب المجاہدین سمیت پاکستان نے بھی امریکی حکومت کے اس اقدام کو ہندوستان کو خوش کرنے کی پالیسی قرار دیا تھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close