دنیا

فوج نے روہنگیا کے دیہات مٹا کر وہاں چھاؤنیاں بنا لیں:ایمنسٹی انٹرنیشنل

عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہاہے کہ میانمار کی فوج ملک کی مشرقی ریاست راکھین میں اپنی موجودگی میں اضافہ کر رہی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں کہاکہ اس نے ان مقامات پر اپنی چھاؤنیاں بنا لی ہیں جہاں پہلے روہنگیا مسلمانوں کے گاؤں آباد تھے۔ رپورٹ کے مطابق راکھین میں اْن مقامات پر نئی فوجی چھاؤنیاں، ہیلی پیڈز اور سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے جہاں پہلے روہنگیا کے گاؤں تھے اور جنہیں جلا دیا گیا اور بلڈوزروں کے ذریعے صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا۔7 لاکھ کے قریب روہنگیا کو زمین ہتھیانے کے لیے میانمار کی فورسز کی طرف سے زبردستی ان کے گھروں سے بے دخل کیا گیا۔ میانمار کی فوج کی طرف سے روہنگیا کے خلاف اس کارروائی کا آغاز گزشتہ برس اگست میں کیا گیا تھا، اس کی وجہ ایک روہنگیا عسکری گروپ کی طرف سے میانمار کی فورسز پر مبینہ حملوں کو قرار دیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close