دنیا

کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر، پہلے نمبر پہ کونسے اسلامی ملک کا دارالحکومت ہے، جان کر آپ حیرت سے دنگ رہ جائیں

دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی میں سنگا پور مہنگا ترین جبکہ دمشق سستا ترین شہر قرار پائے ہیں۔ سنگاپور مسلسل پانچویں بار دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا ہے جب کہ سستے ترین شہروں میں پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی چھٹے نمبر پر ہے۔ رہائش اور ضروریات زندگی کے بڑھتے اخراجات کے باوجود جنوبی ایشیائی ممالک کے شہر دنیا کے دیگر ممالک کے شہروں سے اب بھی سستے ہیں۔ اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ سروے کے مطابق دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کا معاشی و کاروباری حب کراچی چھٹے نمبر پر ہے، اس فہرست میں پہلی پوزیشن پر شام کا دارالحکومت دمشق ہے جب کہ وینزویلا کا شہر کراکس دوسرے قازقستان کا الماتے تیسرے نمبر پر ہے۔ نائیجیریا کا شہر لیگاس چوتھے اور بھارتی شہر بنگلور پانچویں نمبر پر ہے۔ الجیریا، چنئی، بخاریسٹ، نئی دلی بالترتیب ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔ دنیا کے مہنگے ترین شہروں کی درجہ بندی میں سنگاپور مسلسل پانچویں بار نمبر ون پر ہے۔ پیرس دوسرے، زیورخ تیسرے، ہانگ کانگ چوتھے، اوسلو پانچویں، جنیوا چھٹے، سیول ساتویں، کوپن ہیگن آٹھویں، تل ابیب نویں اور سڈنی دسویں نمبر پر ہے۔ سروے میں دنیا بھر کے 130 سے زائد ممالک میں 160 کھانے پینے کی اشیاء، گھروں کے کرائے، ٹرانسپورٹ، یوٹیلٹی بلز، پرائیویٹ اسکولز اور دیگر کے نرخوں کا موازنہ کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close