دنیا

کشمیر ہمارا ہے اور ہم سے کوئی بھی اسے چھین نہیں سکتا ہے، راجناتھ سنگھ

نئی دلی: بھارت کے وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم سے کوئی بھی اسے چھین نہیں سکتا ہے اور اشارہ کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو ملک کی سلامتی کے لئے دوبارہ حد کو پار کرنے میں نہیں ہچکچائیں گے۔ بھارت کو بیرونی چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، مگر پاکستان اسے سمجھ نہیں رہا۔ راجناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں نیوز 18 رائزنگ انڈیا سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کشمیر کو ہم سے نہیں لے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ جہاد کا پرچار کر رہے ہیں، میں ان کہنا چاہتا ہوں کہ پہلے وہ خود جہاد کی حقیقت کو سمجھیں اور اس کے بعد کشمیر کے ہمارے بچوں کو بہکانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا ’’کشمیر کے نوجوان بچے سب ہمارے بچے ہیں اور حکومت نے پہلی بار پتھر بازی میں شامل ہونے والوں کو معاف کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پتھر بازی کے 9000 معاملے درج تھے۔

پاکستان کو اشاروں میں انتباہ دیتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ یہ یقین کریں کہ ہم سرحد کو محفوظ ر کھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو ہم اپنے ملک کو بچانے کے لئے کسی بھی حد کو پار کرلیں گے۔ انہوں نے کہا ’’جس رفتار سے ہمارا ملک ترقی کررہا ہے میرا خیال ہے کہ وہ وقت دور نہیں ہے جب ہم دنیا کے پانچ ممالک کی قطار میں کھڑے ہوں گے اور ہم دنیا کے سپر پاور بنیں گے‘‘۔ ایک اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ چار سال کے اندر ہم نے تیرہ سو سے زیادہ ایسے قوانین ختم کر دئیے جو فرسودہ ہو چکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے لئے ہندوستان ترقی پذیر ملک ہے جبکہ ہم اور ہمارے وزیر اعظم ہندوستان کو صرف ترقی پذیر ممالک کی قطار میں نہیں دیکھنا چاہتے ہیں، بلکہ ہم ہندوستان کو ترقی یافتہ ممالک کی قطار میں کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close