دنیا

اورلینڈو واقعے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

 امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے، واقعے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اورلینڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے کی ذمہ داری داعش کے ترجمان نے ریڈیو بلیٹن سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔

000_BS85F-640x398

البیان ریڈیو کے ایک بلیٹن سے گفتگو کرتے ہوئے داعش ترجمان نے کہا کہ "امریکا میں مقیم عمر متین نامی شخص کو خدا نے اس کام کےلئے منتخب کیا اور خلیفہ کے اس سپاہی نے نائٹ کلب میں گھس کر اپنا کام بخوبی سرانجام دیا، جس میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد تقریبا 100 سے زائد ہے”۔

000_BS7GK-640x448

واضح رہے کہ امریکی شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں افغان نژاد امریکی شہری عمر متین نے فائرنگ کرکے 50 افراد کو ہلاک اور 53 سے زائد کو زخمی کردیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close