دنیا
سعودی عرب نے اپنے ايئر پورٹس کی سکیورٹی اسرائیل کے حوالے کردی
ریاض: سعودی عرب کےبادشاہ شاہ سلمان نے سعودی عرب کے ایئر پورٹس کی سکیورٹی اور حفاظت کی ذمہ د اری اسرائیل کی ایک کمپنی کے حوالے کرنے کا حکم صادر کردیا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابقشاہ سلمان نے سعودی عرب کے ایئر پورٹس کی سکیورٹی اور حفاظت کی ذمہ د اری اسرائیل کی ایک کمپنی کے حوالے کرنے کا حکم صادر کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جی 4 ایس کمپنی اسرائیل کی ہے جسے سعودی عرب کے بادشاہ نے سعودی ایئر پورٹوں کی سکیورٹی سونپ دی ہے۔
عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے اندرونی بغاوت پر کنٹرول پانے کے لئے ایئر پورٹوں کی حفاظت اسرائیل کے حوالے کردی ہے ۔ سعودی عرب کے ولی عہد نے حال میں کئی درجن شہزادوں کو گرفتار اور ان کے اموال کو ضبط کرلیا ہے جس کی وجہ سے سعودی عرب کے عوام اندر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔