دنیا
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے شامی شہر عفرین پر قبضہ کا اعلان کردیا
انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شام کے کرد نشین شہرعفرین پر ترک فوج کے مکمل قبضہ کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان ویوز نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شام کے کرد نشین شہرعفرین پر ترک فوج کے قبضہ کا اعلان کردیا ہے۔ ترک صدر کا کہنا ہے کہ ترکی کی فوج نے شام کے شہر عفرین کا میمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اردوغان کا کہنا ہے کہ ترک فوج نے عفرین شہر کے مرکز میں ترکی کا پرچم بھی لہرا دیا ہے۔ ادھر عفرین شہر کے کرد حکام کا کہنا ہے کہ عفرین شہر سے ایک لاکھ 50 ہزار کرد شہری آوارہ وطن ہوگئے ہیں۔ کرد حکام کے مطابق ترکی کو کردوں کے خلاف بربریت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔