حملہ آورعمر متین ڈزنی لینڈ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، تفتیشی حکام
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں نائٹ کلب پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور عمرمتین ڈزنی لینڈ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آئی اورلینڈو حملے کی تحقیقات میں مصروف ہیں، ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ عمر متین ڈزنی لینڈ پر حملے کا ارادہ رکھتا تھا، عمر متین سے مشتبہ سرگرمیوں کے سے متعلق دوہزار تیرہ میں پوچھ گچھ کی گئی جبکہ اسکی فون کالز،ای میلز اوردیگرسرگرمیوں کی دس مہینے تک نگرانی کی گئی لیکن کوئی غیرمعمولی چیز نہ ملنے پر دو ہزارچودہ میں نگرانی ختم کردی گئی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے فلوریڈا میں عمرمتین کے گھر پر حملہ کردیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کی نگرانی شروع کردی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدربراک اوباما جمعرات کو اورلینڈو کا دورہ کریں گے اورہلاک افراد کے اہل خانہ سے اظہاریکجہتی کریں گے۔
یاد رہے کہ حملہ آور عمرمتین نے دو روز قبل اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں گھس کر فائرنگ کرکے 50 افراد کو ہلاک کردیا تھا جبکہ عمر متین بھی مارا گیا تھا۔