دنیا

ہلمند میں کار بم دھماکا، 14افراد ہلاک اور40 زخمی

افغانستان کے صوبے ہلمند میں بم دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکا صوبہ ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں اسٹیڈیم کے نزدیک پارک کی گئی کار میں ہوا جس کےنتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔واضح رہے کہ بدھ کے روز دارالحکومت کابل میں یونیورسٹی کے قریب دھماکے میں 32افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close