دنیا

پاک امریکہ تعلقات کو ڈالر میں نہیں تولا جاسکتا، پاکستانی سفیر نے امریکہ سے دبنگ بیان جاری کردیا

امریکا میں متعین پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات وسیع البنیاد ہیں، انہیں ڈالر میں نہیں تولا جاسکتا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں گفتگوکرتے ہوئے اعزاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاک امریکا سٹریٹجی کو مل کر آگے بڑھنا چاہیے، ہم نے ہراس عہدیدار کو جس کو مامور کیا گیا ہے اس کے ساتھ ہم کام کریں گے کھلے دل اور کھلے ذہن کے ساتھ کام کریں گے کیونکہ پاکستان کا ایجنڈا ہمارے خطہ میں امن اور افغانستان میں امن ، امریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی مضبوطی یہ ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکی عہدیداروں کے ساتھ کھلے ذہن سے مل کر کام کرتے ہیں اور نئے سیکیورٹی ایڈوائزر جان بولٹن کے ساتھ بھی یہی پالیسی اختیار کریں گے جبکہ ہمارا ایجنڈا پاکستان، افغانستان اور خطے میں امن اور پاک امریکا تعلقات میں بہتری ہے۔پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور ہم امریکا کو سمجھانیکی کوشش کر رہے ہیں کہ افغانستان میں امن پاکستان سے زیادہ کوئی نہیں چاہتا۔ان کا کہنا تھا کہ افغان مصالحتی عمل سے امن آنے کی امید بنتی ہے اور افغانستان میں جتنے سٹیک ہولڈرز ہیں انہیں مل کر بیٹھنا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close