دنیا

پاکستان سے محبت کرنیوالے شہریوں کو سخت سزا ملنی چاہیئے، حسینہ واجد

اضی کے مشرقی پاکستان یعنی بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے اب تک محبت کرنے والے بنگلہ دیشیوں کو سزا ملنی چاہیئے۔ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے وہ شہری جو ایک خود مختار ملک میں رہتے ہوئے اب تک پاکستان سے محبت کرتے ہیں، انہیں سخت سزا ملنی چاہیئے۔ ہمیں ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جن کی مدد سے بنگلہ دیشی شہریوں میں پاکستان کی محبت ختم ہوجائے جب کہ عوام کو بھی ان لوگوں کے خلاف سخت جواب دینا چاہیے جو پاکستان سے محبت کرتے ہیں، اگرہم ایسا نہیں کرسکتے تو ہمارا وجود مٹ جائے گا۔ بنگلہ دیشی وزیراعظم نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش اگر ناکامی کی جانب جائے گا تو اس سے پاکستان خوش ہوگا، بالکل ویسے ہی 1975ء میں بنگلہ دیش کے حکمران پاکستان کو خوش کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس وقت کے بنگلہ دیشی حکمران نہیں چاہتے تھے کہ بنگلہ دیش ترقی کرے اور اسی لیے وہ پاکستانی فورسز کا ایجنڈا مسلط کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے پاکستان کے خلاف زہر اگلا ہے اس سے قبل بھی وہ بارہا پاکستان کے خلاف بیانات دے چکی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close