دنیا

جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ برونائی، سلطان حاجی حسن البلقیا معزالدین سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برونائی کے سلطان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برونائی دارالسلام کے دورے کے دوران برونائی کے سلطان حاجی حسن البلقیا معزالدین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے برونائی کے نائب وزیر دفاع، بری فوج اور رائل آرمڈ فورسز کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، ٹریننگ اور سیکورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برونائی کی سیاسی و عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close