میئر لندن صادق خان کا زیر جامہ ملبوسات کے اشتہارات پر پابندی کا اعلان
میئر لندن صادق خان نے زیر جامہ ملبوسات اور نہانے کے لباس کے اشتہارات پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ لندن میئر کے آفس سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق لندن کے شہری سرکاری ٹرانسپورٹ پر چسپاں جسمانی نمائش کے اشتہارات کے حوالے سے کافی عرصے سے دباﺅ میں تھے اور اسی حوالے سے صادق خان نے لندن کے لوگوں کا ایک بڑا مطالبہ پورا کردیا ہے۔ صادق خان نے اعلان کیا شہر کی پبلک ٹرانسپورٹ پر ایسے اشتہارات ڈسپلے نہیں کئے جائیں گے جو نوجوانوں میں جسمانی تصور کے حوالے سے مسائل پیدا کرسکتے ہیں۔ صادق خان نے ایک بیان میں کہا کہ میں دو نوعمر لڑکیوں کا باپ ہونے کی حیثیت سے اس قسم کی تشہیر کے بارے میں انتہائی فکر مند رہتا ہوں جن میں لوگوں کو نیچا دکھانے بلکہ کاص طور پر خواتین کو اپنے جسمانی تصور پر شرمندگی کے لئے مجبور کیا جاتا ہے اور یہ صحیح وقت ہے کہ اسے یہیں روک دیا جائے