دنیا

نائب ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان

نائب ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے سی آئی اے کے عہدیداروں اور کانگرس ممبران سے ملاقاتیں کیں۔ امریکہ اور سعودی عرب کے اقتصادی تعلقات ملاقات کے ایجنڈے پر ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد سی آئی اے جان برنین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے انسداد کے باب میں دونوں ملکوں کے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ دہشت گردی کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر ان ملاقاتوں کی ہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔ سعودی عرب خطے میں بحران کو حل کرنے پر زور دے رہا ہے۔ شامی اور یمنی بحران کو حل کرنے پر زور دے رہا ہے۔ پروگرام کے مطابق نائب ولی عہد آج امریکی صدر باراک اوباما سے اور پھر امریکی وزیر دفاع سے بھی ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقاتیں سیاسی ہی نہیں بلکہ اس میں سٹریٹجک شراکت اور اقتصادی تعلقات زیر بحث آئیں گے۔ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی نائب ولی عہد کے ساتھ ملاقات بڑی مفید رہی۔ دونوں ملکوں کے درمیان پائیدار اور مضبوط تعلقات اور شراکت پر نظر ثانی کی گئی ہے۔ شام، یمن، لیبیا کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے دونوں ملک عالمی سطح پر تعاون جاری رکھیں گے۔ ترجمان کے مطابق شام کے مسئلے پر دونوں ممالک میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ ماہرین کے مطابق نائب ولی عہد کا دورہا مریکہ بہت اہم ہے۔س عودی عرب نائب ولی عہد مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی سرد مہری توڑنے کے لئے زبردست سفارتی مہم کی قیادت کررہے ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ امریکہ اپنا کردار ادا کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close