دنیا

گاؤں کی بہادر کنیا، بکری بچانے کیلئے خونخوار شیر پہ چھپٹ پڑی

انڈیا میں ایک لڑکی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک شیر کا مقابلہ محض ایک چھڑی سے کیا اور انہیں معمولی زخم آئے۔ سالہ روپالی مشرام کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ وہ بچ گئیں اور انھیں زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔مغربی ریاست مہاراشٹر کی رہائشی روپالی مشرام اپنی بکری کی چیخ سن کر گھر سے باہر آئیں۔انھوں نے چھڑی اٹھائی اور شیر کو مارا جس نے پلٹ کر ان پر حملہ کر دیا۔ ان کی والدہ جو خود بھی زخمی ہوئیں جان بچانے کے لیے روپالی کو کھینچ کر گھر کے اندر لے گئیں۔دونوں کو معمولی زخم آئے تاہم بکری اس واقعے میں بچ نہیں سکی۔روپالی نے اس حملے کے فوراً بعد سیلفی لی جس میں ان کے چہرے پر خون دیکھا جا سکتا ہے۔علاج کرنے والے ڈاکٹر نے ان کی بہادری کی تعریف کی اور کہا کہ خوش قسمتی سے وہ شیر کے کاٹے سے بچ گئیں۔روپالی کے زخم اب بھر چکے ہیں،ان کے سر، کمر، ٹانگوں اور ہاتھوں پر زخم آئے۔ تاہم یہ زیادہ گہرے نہیں تھے۔
ان کی والدہ جیجا بائی نے بی بی سی ہندی سے بات کرتے ہوئے اس منظر کو یاد کیا جب وہ شیر کو چھڑّی سے مار رہی تھیں اور کہا ’میں نے سوچا میری بیٹی مرنے والی ہے۔‘اس واقعے کو دس دن ہو چکے ہیں اور اب منظر عام پر آنے کے بعد تازہ تصاویر میں روپالی کے زخم بھر چکے ہیں۔انھوں نے اس واقعے کے بعد فارسٹ گارڈ کو بلایا تھا تاہم 30 منٹ بعد یہ شیر وہاں سے چلا گیا۔جنگل کے قریب ہونے کی وجہ سے اس گاو¿ں میں اکثر جنگلی جانور آتے رہتے ہیں۔روپالی مشرام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد مجھے گاو¿ں واپس جانے کی پریشانی تو ہے لیکن میں زیادہ خوفزدہ نہیں ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close