دنیا

شام پر امریکی میزائل برسنے آرہے ہیں، ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا شام پر پہلے سے بہتر اور خطرناک میزائل کے ذریعے حملہ آور ہونے آ رہا ہےسماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں امریکی صدر نے روس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیمیائی حملوں کے ردعمل میں پہلے سے زیادہ بہتر نتائج دینے والے امریکی میزائل شام کو نشانہ بنانے آرہے ہیں لہذا روس اپنے بچاؤ کی تیاری کر لے۔ روس کو ایسے ملک کا ساتھ نہیں دینا چاہیے تھا جو معصوم لوگوں پر زہریلی گیس کا حملہ کرکے لطف اندوز ہوتا ہو۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ روس نے دعوی کیا ہے کہ وہ شام کی طرف آنے والے کسی بھی میزائل کو اُڑانے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن اب وہ تیار ہو جائے کہ امریکا میزائل شام کی طرف آنے ہی والے ہیں جسے تباہ کرنا اتنا آسان نہیں ہوگا۔واضح رہے شام کے علاقے دوما میں شام کی اتحادی افواج مبینہ کیمیائی حملے کے بعد امریکا نے شام پر حملے کی دھمکی تھی جب کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں میں بھی روس و شام کے اس اقدام کی مذمت کی گئی تھی اور گزشتہ روز روس نے کیمیائی حملے سے متعلق قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا۔ امریکی صدر نے اس سے قبل دھمکی دی تھی کہ دو دنوں میں شام پر حملے سے متعلق حلیف ممالک کے ساتھ مل کر فیصلہ کرلیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close