بڑی جنگ کا خطرہ شدید، شام پہ حملے کی امریکی دھمکی ، روس کا شدید ردعمل آگیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو دھمکی دیتے ہوئے بیان جاری کیا کہ ’ہمار میزائل آ رہے ہیں ،عمدہ جدید اور سمارٹ‘ ، اس بیان پر اب روس کی جانب سے بھی واضح پیغام جاری کر دیا گیاہے ، جس سے ایسا محسوس ہوتاہے کہ حالات انتہائی کشیدگی کی جانب بڑھتے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق روس کی وزارت کارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ”امریکہ دھمکیاں نہ دے ہم تیار ہیں ، بہتر ہو گا امریکی سمارٹ میزائل دہشتگردوں کے خلاف استعمال ہوں “۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ”روس کہتا ہے کہ وہ شام کی جانب فائر کیے گئے تمام میزائل کو مار گرائے گا۔ تو روس تیار ہوجائے، کیوں کہ وہ آرہے ہیں، عمدہ، جدید اورسمارٹ“۔ٹرمپ نے یہ بھی لکھا کہ روس کو گیس حملہ کرنے والے شخص کا ساتھ نہیں دینا چاہیے تھا جو اپنے لوگوں کو قتل کرتا ہے اور خوش ہوتا ہے۔امریکی صدر نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ امریکا اور روس کے تعلقات تاریخ کی بدترین سطح پر آگئے ہیں جس میں سرد جنگ کا دور بھی شامل ہے۔