دنیا
تاج محل ملکیت کیس، بھارتی سپریم کورٹ نے شاہ جہاں کی دستخط شدہ دستاویزات مانگ لیں
تاج محل ملکیت کیس میں بھارتی سپریم کورٹ نے شاہ جہاں کی دستخط شدہ دستاویزات مانگ لی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق تاج محل ملکیت کے معاملے میں سنی وقف بورڈ کو سپریم کورٹ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ شاہ جہاں کے دستخط شدہ دستاویزات پیش کیے جائیں، یہی نہیں عدالت نے کہاہے کہ وقف نامہ دستخط کے ساتھ پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ سنی وقف بورڈ نے سینئر وکیل وی وی گری کے ذریعے دعوی کیا کہ شاہجہاں کے دور سے تاج محل پر وقف کا حق ہے اور وقف نامہ کے تحت یہ ان کی جائیداد ہے۔