دنیا

طالبان کے حملے میں ضلعی گورنر سمیت 15 سکیورٹی اہلکار ہلاک

صوبہ غزنی میں طالبان کے حملے میں ضلعی گورنر سمیت 15 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی کے ضلع خواجہ عمری میں طالبان نے حملہ کرکے ضلعی گورنر سمیت 15 سکیورٹی اہلکاروں کو قتل کر دیا ہے۔ ضلعی پولیس کے نائب سربراہ رمضان علی موسینی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہے کہ 30 کے قریب طالبان نے رات گئے ضلعی گورنر کے دفتر اور اس سے ملحقہ چیک پوسٹ پر خودکار ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کیا، جس میں فوری طور پر 7 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ رمضان علی موسینی کے مطابق رات بھر دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ رہا اور ضلعی گورنر کی ہلاکت کی خبر علی الصبح ملی، جب سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن اختتام پذیر ہوا اور 25 طالبان بھی مارے گئے۔ لڑائی میں زخمی ہونے والے مزید 8 پولیس اہلکار دورانِ علاج دم توڑ چکے ہیں جب کہ 7 اہلکار تاحال زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close