دنیا

امریکی حملوں کے بعد شام کے عوام سڑکوں پہ، ایسا کام کردیا کہ دنیا بھر میں امریکہ پہ تنقید

شامی دارالحکومت دمشق میں امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے جارحانہ میزائل حملوں کے بعد ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ شہریوں نے شام، ایران اور روس کے جھنڈے، بشارد الاسد اور رہبر معظم کی پوٹریٹ اٹھا رکھی تھیں، شہریوں نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں بالخصوص برطانیہ، فرانس اور سعودی عرب کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیطانی امریکی اتحاد کی جانب سے دمشق اور حمص پر رات گئے کیے جانے والے میزائل حملوں کے بعد صبح کے وقت دارالحکومت دمشق میں ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں شہری اپنی گاڑیوں پر گھروں سے باہر نکلے اور ہارن بجاتے رہے جبکہ بعض افراد نے مکوں اور انگلیوں سے وکٹری کے نشان بنا کر اپنی حکومت سے اظہار یکجہتی اور دہشتگردوں اور ان کے سرپرست یعنی شیطانی امریکی اتحاد کی مذمت کی۔ شامی شہری گاڑیوں کی چھتوں پر چڑھ کر شامی، ایرانی، لبنانی، حزب اللہ اور روسی جھنڈے بھی لہراتے رہے۔ شامی شہری امید چوک میں اکٹھے ہوئے اور امریکہ مخالف نعرے بازی کرتے رہے، اس کے علاوہ مظاہرین نے بشارالاشد کے حق میں بھی نعرے بازی کی اور ہر حال میں ان کے ساتھ وفاداری کا اعلان کیا۔ اس مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی جبکہ پورے شہر میں گاڑیوں کی ایک ریلی بھی نکالی گئی جس میں لوگ مسلسل ہارن بجا کر امریکہ سے اظہارِ نفرت کرتے رہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کے بعد امریکی، برطانوی اور فرانسیسی فوجوں نے بحری جہازوں اور جیٹ طیاروں کے ذریعے شام پر میزائل داغے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان میزائلوں کے ذریعے شام کے سائنسی تحقیق کے ادارے اور کیمیائی ہتھیاروں کی فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ شام کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے داغے جانے والے 13 میزائل راستے میں ہی تباہ کردیے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close