دنیا

طالبان کا بڑا حملہ، کابل سمیت کئی شہروں کی بجلی سپلائی منقطع

طالبان نے ازبکستان اور تاجکستان سے بجلی کی ترسیل کے ایک بڑے کھمبے کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے ایک بار پھر بیرون ممالک سے آنے والی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کو نشانہ بنایا ہے ،طالبان جنگجوؤں نے بغلان صوبے میں بجلی ترسیل کے ایک بڑے کھمبے کو کارروائی کرکے اڑا دیا جس سے بیرون ممالک سے فراہم ہونے والی بجلی معطل ہوگئی۔بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے افغان دارالحکومت کابل اندھیرے میں ڈوب گیا جب کہ کئی دیگر صوبے بھی متاثر ہوئے ہیں،حکام کا کہنا ہے بجلی نہ ہونے سے معمولات زندگی مفلوج ہوکررہ گئے ہیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی سپلائی کو بحال کرنے کے لیے انجینئرز اور دیگر اداروں کی ٹیمیں متعلقہ مقام کی جانب روانہ کردی گئی ہیں جہاں مرمت کام جلد از جلد مکمل کرکے بجلی بحال کردی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close