Featuredدنیا

’دنیا کا خاتمہ رواں ماہ اس تاریخ کو ہوگا کیونکہ۔۔۔‘ سب سے خوفناک دعویٰ سامنے آگیا، دنیا میں کھلبلی مچ گئی

واشنگٹن: دنیا کے خاتمے کے متعلق متعدد عالمی شہرت یافتہ نجومی، کاہن اور سازشی نظریہ ساز کئی بار تاریخیں دے چکے ہیں۔ اب تک ان کی کوئی پیش گوئی پوری نہیں ہوئی، لیکن اس کے باوجود اب ایک اور تاریخ بتا دی گئی ہے۔ اب کی بار اس دنیا میں بسنے والے انسانوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ 23 اپریل تک رخصتی کی تیاری مکمل کرلیں۔

ویب سائٹ INDY100 کے مطابق مشہور کاہن ڈیوڈ میڈ کی نئی تھیوری کے مطابق عنقریب سورج، چاند اور 12 سیارے اس خاص ترتیب میں آجائیں گے جو دنیا کی تباہی کی قدیم پیشگوئیوں کے مطابق ہوگی۔ ڈیوڈ میڈ کا کہنا ہے کہ یہ ترتیب اگرچہ ہر 12 سال بعد پید اہوتی ہے لیکن اس بار یہ فیصلہ کن ہوگی۔ ڈیوڈ میڈ کے مطابق اس بار جونہی سورج، چانداور 12 سیارے اپنی مخصوص ترتیب میں آئیں گے تو دنیا کی تباہی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

ناصرف زمین پر زلزلے اور طوفان رونما ہوں گے بلکہ آوارہ سیارہ نبیرو بھی تیزی سے زمین کی جانب بڑھے گا اور اس کے ساتھ ٹکراجائے گا۔ ڈیوڈ میڈ کے مطابق تباہ کن آفتوں کا یہ سلسلہ 23 اپریل کو شروع ہو جائے گا اور اگلے سات سال تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ یہی شخص ڈیوڈ میڈ اس سے پہلے بھی درجنوں بار دنیا کی تباہی کی تاریخیں دے چکا ہے لیکن ہر بار دی گئی تاریخ گزرنے پر کوئی نئی کہانی سنا دیتا ہے۔ اگر اس کے ماضی کے ریکارڈ کو دیکھا جائے تو یہ کہنا مشکل نہیں کہ 23 اپریل کا دن دنیا کی تباہی کی بجائے اس شعبدہ باز کا ایک اور دعوٰی غلط ثابت ہونے کا دن ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close