دنیا

وہ جگہ جسے عیسائی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا مقبرہ کہتے ہیں، وہاں اچانک زمین سے کیا چیز نکلنا شروع ہوگئی؟ کھلبلی مچ گئی

یروشلم: یروشلم میں ایک مقبرہ ہے جسے مسیحی برادری حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا مقبرہ قرار دیتی ہے۔ گزشتہ دنوں اس مقبرے کے پتھروں سے اچانک ایک ایسی چیز نکلنی شروع ہو گئی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس مقبرے کے اندر ایک پتھرسے سرخ رنگ کا مواد نکل رہا ہے، جسے خون قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی قصبے گیلیلی کی رہائشی نکولا کینان نامی خاتون نے یہ عجیب و غریب ویڈیو بنائی ہے، جس میں اس نے بتایا ہے کہ پتھر سے نکلنے والا سرخ مادہ خون ہی ہے۔ اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا اور اب تک اسے لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور بھانت بھانت کے کمنٹس دے رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ”سچ دنیا کے سامنے آ رہا ہے۔“ جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ”یہ جعلی ویڈیو ہے، ایسا ممکن ہی نہیں۔“ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دراصل 2015ءمیں پیش آیا تھا، لیکن اس کی ویڈیو اب منظرعام پر آئی ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close