Featuredدنیا

سعودی عرب میں چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 4 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

ریاض: سعودی عرب کے صوبہ عسیر میں چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں چار سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق صوبہ عسیر میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب المجاردہ اور بارق کو ملانے والی ہائی وے پر قائم چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چار سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک و زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ زخمی اہلکاروں میں ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی حکام نے دو حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے اور یہ دونوں سعودی شہری ہیں۔ سعودی حکام نے حملہ آوروں میں سے ایک کی شناخت 34 سالہ بندر محمد علی الشھری الشہری کے نام سے ظاہر کی ہے۔ جو سعودی شہری دفاع کا اہل کار تھا اور جوابی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا۔واضح رہے گزشتہ ایک ماہ کے دوران سعودی عرب کے سرحدی علاقوں میں حوثی باغیوں کی جانب سے تین بار میزائل حملے کیے گئے ہیں تاہم سعودی فضائیہ نے ان میزائلوں کو فضاء میں ہی نشانہ بنا کر تباہ کردیا تھا۔ مارچ 2015 سے سعودی عرب اور اتحادی افواج کا یمن سے حوثی باغیوں کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ آپریشن جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close