دنیا

خواتین کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی عائد

ہریانہ: بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک گاؤں میں خواتین کے جینز پہننے اور موبائل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہریانہ کے ضلع سونی پت کے ایک گاؤں میں خواتین کی جانب سے بھاگ کر شادی کرنے کے متعدد واقعات سامنے آنے کے بعد گاؤں کی پنجائت نے خواتین کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی اور ساتھ ہی انہیں جینز پہننے سے بھی روک دیا۔سرپنج پریم سنگھ کا کہنا تھا کہ ہمارے اس فیصلے کے بعد گاؤں کا ماحول بہتر ہوگیا ہے اور ان واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے، چونکہ زیادہ تر لڑکیاں موبائل کا غلط استعمال کرتی ہیں اس لیے موبائل استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی۔دوسری جانب گاؤں کی ایک لڑکی نے پنچائت کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے فیصلے کو غیر ضروری قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جینز یا کسی قسم کے کپڑے پہننے میں نہیں بلکہ مردوں کی سوچ میں مسئلہ ہے، کوئی کیسے کسی کے لباس سے اس کے کردار کا اندازہ لگاسکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close