بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی صحت کا راز افشا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20 سال سے میں روزانہ ’’ 2 کلو گالیاں ‘‘کھارہا ہوں اور یہی صحت کا راز ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے لندن کے ویسٹ منسٹر سینٹر ہال میں ’’بھارت کی بات سب کے ساتھ ‘‘ پروگرام سے خطاب کیا۔ ایک شخص نے اُن کی صحت کا راز جاننے کے بارے میں سوال کیا تو مودی نے ازراہ تفنن کہا کہ پچھلے 20 سال سے میں روزانہ ’’2 کلو گالیاں ‘‘‘کھا رہا ہوں اور یہی میری صحت کا راز ہے۔