دنیا

بلیو وہیل کے ذریعے مرنیوالوں کو آخرت میں اسی گیم کے ذریعے عذاب دیا جائیگا، مصری مفتی کا دعویٰ

قاہرہ: مصری دارالافتا کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر خالد عمران نے کہاہے کہ بلیو وہیل وڈیو گیم کے ذریعے خودکشی کاارتکاب کرنے والے افرادگناہ کے مرتکب ہوئے اور قیامت کے روز انھیں اسی گیم کے ذریعے عذاب دیا جائے گا۔عرب ٹی وی سے انٹرویو میں ڈاکٹر خالد عمران نے باورکرایا کہ دارالافتا کے سامنے بلیو وہیل گیم سے متعلق اس وقت ایک بڑے خطرے کا انکشاف ہوا جب بڑی تعداد میں لوگوں نے اس حوالے سے شرعی حکم کا فتویٰ طلب کیا۔ ہمارے علم میں بعض نوجوانوں کی خودکشی کے واقعات آئے جس کے بعد ہم نے اس گیم کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس گیم میں انسانی عزت نفس اور اس کے جسم کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close