دنیا

امریکی سعودی بمباری میں یمن سیاسی کونسل کے صدر صالح الصماد شہید، مہدی المشاط نئے صدر منتخب

انصار اللہ یمن نے سیاسی کونسل کے صدر صالح الصماد کی شہادت کی خبر کی تائید کر دی ہے۔ الصماد امریکی سعودی فضائی حملوں میں جمعرات کے دن شدید زخمی ہو گئے تھے۔ الصماد یمن کے عوامی انقلاب کی بڑی شخصیات میں شمار ہوتے تھے۔ المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہدی محمد حسین المشاط یمن کی سیاسی کونسل کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ مہدی المشاط گذشتہ سال سیاسی کونسل کے رکن منصوب ہوئے تھے۔ سعودی امریکی اتحاد کے خلاف مہدی المشاط کا سیاسی کردار بہت اہم رہا ہے۔ المشاط جنیوا میں کویت، عمان اور یمن کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں نمایاں کردار کے حامل رہے ہیں۔ یمن نے سیاسی کونسل کے نئے صدر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جارح ممالک کو دکھائیں گے اس ملک کی لیڈر شپ، حکومت، ادارے اور عوام کبھی بھی ان کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔ یمن کی سیاسی کونسل نے الصماد کی شہادت کے بارے میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم یمنی سخت جان قوم ہیں اور ہرگز ذلت کو قبول کرتے ہوئے سرنڈر نہیں کریں گے۔صالح علی الصماد انصار اللہ یمن کے سیاسی امور کے سابقہ مسئول اور صوبہ تعز کے آرگنائزر تھے۔ وہ یمن کی سیاسی کونسل کے پہلے صدر کے طور پر منتخب ہوئے۔ الصماد انصار اللہ کے ان 55 مسئولین میں سے تھے جو گذشتہ حکومت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close