تھائی لینڈ میں 61 سالہ غیر ملکی سیاح نے نوجوان لڑکی کو ایسا شرمناک کام کرتے دیکھ لیا کہ موقع پر ہی دل کا دورہ پڑگیا، جان سے گیا
بنکاک: ایک برطانوی سیاح تھائی لینڈ کی سیر کو گیا جہاں اس نے نوجوان لڑکی کو ایسا شرمناک کام کرتے دیکھ لیا کہ اسے دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا۔ ویب سائٹ worldwideweirdnews.com کی رپورٹ کے مطابق 61سالہ جیمز ڈاؤننگ نامی یہ شخص بنکاک کے ایک کلب میں چلا گیا جہاں لڑکیاں برہنہ رقص کرتی ہیں۔ جب اس نے لڑکی کواس حالت میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا تو اسے خطرناک ہارٹ اٹیک آیا اور وہیں زمین پر گر کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
رقاصہ نے پولیس کو بتایا کہ یہ شخص پہلی قطار میں سٹیج کے سامنے بیٹھا ہوا تھا۔ اس کے پاس فوم بٹان (Foam Baton)تھا، اچانک اس نے اسے ہوا میں لہرایا اور ساتھ ہی زمین پر گر گیا۔ پہلے تو ہم نے سمجھا کہ شاید اس نے زیادہ شراب پی رکھی ہے لیکن جب عملے نے دیکھا کہ وہ گر کر دوبارہ اٹھنے کی کوشش بھی نہیں کر سکا تو انہوں نے پیرامیڈکس کو بلالیا، جنہوں نے آ کر اس کی موت کی تصدیق کر دی۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق ہو گئی ہے کہ اس کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی۔