دنیا

استنبول کے ایئر پورٹ پر دو دھماکوں میں 10 افراد ہلاک

ترکی کے شہر استنبول کے بین الاقوامی اتاترک ایئر پورٹ پر دو دھماکوں اور فائرنگ سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق دھماکوں کے ساتھ ایئر پورٹ پر فائرنگ بھی ہوئی ہے۔

روئٹرز نے ترکی کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ دو خودکش بمباروں نے ایئر پورٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

اطلاعات کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کے فوری بعد زخمیوں کو وہاں کھڑی ٹیکسیوں کے ذریعے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ٹی وی پر نشر کیے جانے والے مناظر میں ایئر پورٹ پر درجنوں ایمبولینس کو دیکھا جا سکتا ہے۔

روئٹرز نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ فائرنگ ہوائی اڈے کی پارکنگ سے کی گئی۔

رواں ماہ ہی استنبول کے وسطی علاقے میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ترکی میں گذشتہ برس سے اب تک جتنے دھماکے ہوئے ہیں ان کی ذمہ داری یا تو کرد ملیشیا یا پھر شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ قبول کرتی رہی ہے۔

ترکی میں کرد علیحدگی پسندوں اور حکومت کے درمیان کشیدگی اور ہمسایہ ملک شام میں جاری تنازع کی وجہ سے پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close