Featuredدنیا

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی واپسی کا وقت آج شروع ہوگیا ہے کیونکہ آسمان میں۔۔۔‘ علم الاعداد کے ماہر نے ایسا اعلان کردیا کہ پوری دنیا میں کھلبلی مچادی

نیویارک: قیامت کے متعلق نام نہاد کاہنوں کے سینکڑوں سازشی نظرئیے اور پیش گوئیاں پہلے بھی منظرعام پر آ چکی ہیں اور اب علم الاعداد کے ایک ماہر نے اس حوالے سے ایسا دعویٰ کر دیا ہے کہ دنیا میں کھلبلی مچ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ڈیوڈ میڈ نامی ماہر کا کہنا ہے کہ ’’بائبل کے پیرا12:1-2میں لکھا ہے کہ ’جنت میں ایک بڑی علامت ظاہر ہوئی: ایک خاتون، جس نے سورج کا لباس پہن رکھا تھا اور اس کے پاؤں چاند پر تھے اور اس کے سر پر 12ستاروں کا ایک تاج تھا۔ وہ حاملہ تھی اور زچگی کے درد سے رو رہی تھی۔‘ ‘

ڈیوڈ میڈ کہنا ہے کہ ’’بائبل کے اس پیرے کو دیکھا جائے تو آج 23اپریل کو سورج اور چاند، سنبلہ (Virgo)میں ہوں گے اور مشتری بھی، جو کہ ’مسیحا‘کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آج کے دن سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی واپسی کا وقت شروع ہو گیا ہے۔ اسی پیرے کے نمبر 12:1-2 سے یہ پتا بھی چلتا ہے کہ آج سے شروع ہونے والے اس وقت کا اختتام رواں سال 23نومبر کو ہو گا۔‘‘ڈیوڈ میڈ کے اس دعوے نے دنیا میں ہلچل تو مچا رکھی ہے تاہم ماہرین فلکیات نے یہ کہہ کر اس کا دعویٰ مسترد کر دیا ہے کہ سورج، چانداور مشتری ہر 12سال بعد اس پوزیشن میں آتے ہیں۔چنانچہ یہ کوئی انوکھا واقعہ نہیں ہے۔‘‘

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close