بغداد: عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے شام کے امور میں عدم مداخلت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کا ہر جگہ پیچھا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے شام کے امور میں عدم مداخلت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کا ہر جگہ پیچھا کریں گے۔
حیدر العبادی نے کہا کہ داعش کے خلاف فوجی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا اور عراق میں داعش کو پھر سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گي۔ انہوں نے کہا کہ شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری شامی حکومت کے تعاون سے جاری رہے گی۔