دنیا

دنیا کو بالادستی کے فریب کے چنگل سے نکلنا ہو گا، ایرانی وزیر خارجہ

جنیوا: ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ خطے میں دیرپا قیام امن کے لیے بالا دستی کے فریب کے چنگل سے نکلنے کا وقت آچکا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ بالادستی کے فریب نے دنیا کو تباہ کن جنگوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے، اس لیے بالادستی کے فریب سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے خطے میں قیام امن کے لیے مذاکرات کے ایک آزاد فورم کا قیام عمل میں لانا چاہیے، جس کے لیے ایران اپنے ہمسایہ ممالک کو دعوت دیتا ہے۔ اس کوشش میں دیگر ممالک بھی ہمارا ساتھ دیں۔ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے مزید کہا کہ دوسروں کو نقصان پہنچا کر خود کو محفوظ بنانے کی پالیسی سے دنیا میں تصادم کی کیفیت پیدا ہوتی ہے جو صرف دو ممالک کے درمیان نہیں بلکہ پورے خطے میں کشیدگی کا سبب بنتی ہے اس لیے اب ضروری ہو گیا ہے کہ اپنی قوت کو یکجا کرنے کی نئی پالیسی اپنائی جائے اور خطے میں سب سے طاقتور ہونے کی خواہش کو ترک کردینا چاہیے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2015 کے بین الاقوامی جوہری معاہدے کے برخلاف جوہری پروگرام شروع کرنے پر ایران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران دیوانگی کا مظاہرہ نہ کرے ورنہ ایران کے لیے ‘بڑا مسئلہ’ کھڑا ہو جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close