امریکی انتخابات میں 2 خواجہ سرا بھی امیدوار
امریکا میں اس بار انتخابات میں 2 خواجہ سرا بھی کانگریس کے لیے امیدوار ہیں۔ اگر یہ دونوں خواجہ سرا انتخابات میں جیت جاتے ہیں تو یہ امریکا میں ایک نئی تاریخ رقم ہوگی۔
اوٹاہ میں ایک گروسری اسٹور میں کام کرنے والی 30 سالہ سنو سینیٹ کے انتخابات جبکہ مائیکرو سافٹ کی سابق ملازم 33 سالہ پلورائٹ ایوان نمائندگان کے انتخابات میں حصہ لیں گی۔
سنو سینیٹ کے لیے انتخابات میں حصہ لینے والی پہلی خواجہ سرا ہوں گی اور اگر وہ منتخب ہوگئیں تو وہ سینیٹ کی کم عمر ترین رکن ہوں گی
سنو کہتی ہیں، ’بحیثیت خواجہ سرا، میں اس کمیونٹی کے مسائل اچھی طرح سمجھتی ہوں۔ میں انتخابات میں اسی لیے حصہ لے رہی ہوں تاکہ اس کمیونٹی کو حقوق کے لیے آواز بلند کر سکوں‘۔
دونوں امیدوار اپنے ابتدائی انتخابات جیت چکی ہیں اور اصل مرحلے میں انہیں اپنے مخالفوں کی جانب سے سخت مقابلہ کا سامنا ہوگا۔
امریکا کے ایوان نمائندگان میں اس سے قبل 2000 میں بھی ایک خواجہ سرا کرن کیرن انتخابات میں حصہ لے چکی ہیں جو بارنی سینڈرز سے ہار گئی تھیں۔ بارنی سینڈرز اس بار عہدہ صدارت کے لیے امیدوار تھے لیکن ان کی جماعت ڈیموکریٹس نے ان کے مقابلے میں ہلیری کلنٹن کی حمایت کی