دنیا

امریکی صدر شمالی کوریا میں قید امریکیوں کی رہائی کیلئے پُرامید

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا میں قید امریکی افراد کی کسی بھی وقت امریکا واپسی ہو سکتی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ شمالی کوریا کی جیلوں میں اسیر تین امریکی قیدیوں کے حوالے سے معاملات طے پا چکے ہیں اور ان افراد کی رہائی کے بارے میں اطلاع کسی بھی وقت موصول ہو سکتی ہے اور جلد امریکی قیدی اپنی سرزمین پر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ موجود ہوں گے۔

دوسری جانب شمالی کوریا میں قید تینوں امریکیوں کو پیونگ یونگ کے نواحی علاقے میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی سہولت کے ساتھ ساتھ بہتر غذا بھی دی جارہی ہے جبکہ ایسے اشارے ملے ہیں جیسے ان افراد کی رہائی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہوں۔ قبل ازیں ان قیدیوں کو کال کوٹھری میں سخت نگرانی میں رکھا گیا تھا جہاں ان کے ساتھ نہایت ناروا سلوک کیا جاتا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن کے درمیان ہونے والی ممکنہ ملاقات اور جنوبی کوریا سے مذاکرات کے بعد شمالی کوریا کے رویّے میں تبدیلی آئی ہے۔ امریکی قیدیوں کے ساتھ حُسن سلوک اور ان کی رہائی کے اقدامات بھی دونوں ممالک کے درمیان بیک ڈور مذاکرات کی کامیابی کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close